کچھ وقت تو لگتا ہے
Poet: NS By: NS, Lahoreمیری نادانیوں کو
اور بے اختیاریوں کو
تم معاف کر دینا
کہ کسی سے دور جانے میں
تھوڑا سا بھلانے میں
کچھ وقت تو لگتا ہے
کہ صبح سے شام ہونے میں
پھر شام سے رات ہونے میں
کچھ وقت تو لگتا ہے
کہ دل میں کسی کو بسانے میں
اور بھر دل سے نکالنے میں
کچھ وقت تو لگتا ہے
ہم بھی تم کو بھول جائیں گے
لیکن سانسوں کے اکھڑنے میں
اور موت کے آنے میں
کچھ وقت تو لگتا ہے
More Sad Poetry






