کورونا ورلڈ

Poet: اطہر مسعود وانی By: Athar Masood Wani, Rawalpindi

پہلے تھا انسان کو بدقماش انسان سے خطرہ
ڈاکو سے خطرہ ، لٹیرے سے خطرہ

حاکم سے خطرہ ، محکوم سے خطرہ
رہبر و رہزن دونوں سے خطرہ

صحبت بد سے ، برے لوگوں کا خطرہ
بد خواہوں کے اجر اعمال کا خطرہ

محبوب سے خطرہ رقیب سے خطرہ
چاہنے نہ چاہنے کے اظہار سے خطرہ

اب نہیں ہے کوئی بات یوں ڈرنے کی
اب ہے ہر انساں کو ہر انسان سے خطرہ

Rate it:
Views: 1791
02 Jul, 2020