کوئی چہرہ پرکھنے کی بشارت کس کو کہتے ہیں
یونہی ملنے ملانے سے محبت کس کو کہتے ہیں
تمہارا دل پگھل جائے گا چاہت کی حرارت سے
پتہ چل جائے گا تم کو محبت کس کو کہتے ہیں
مرے چہرے کو دیکھو اور آنکھوں میں مری جھانکو
خبر ہوجائے گئ تم کو کہ الفت کس کو کہتے ہیں
کبھی میری جگہ خود کو اگر رکھو تو جانو گے
تمہیں معلوم ہوگا کہ حقیقت کس کو کہتے ہیں
مسلسل رنج سہنے سے بھی آخر ایک دن لوگو
کچھ اپنوں کو پرکھنے کی مہارت کس کو کہتے ہیں
وفاداروں کی منڈی میں محبت بک بھی سکتی ہے
دلوں کے بیچ میں وشمہ تجارت کس کو کہتے ہیں