کنارہ
Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachiسحر جو تیرے تبسم کا استعارہ ہے
تو شام تیری گھنی زلف کا اشارہ ہے
جمال تیرا ہر اک رخ سے قابلِ تحسیں
کہ دستِ خاص سے قدرت نے خود سنوارا ہے
نثار ہیں تیرے قدموں تلے سبھی راہیں
کہ منزلوں نے تجھے بڑھ کے خود پکارا ہے
مگر یہ حسنِ مجسم کہاں نصیب اُسے
تیرا جلیس بہت گردشوں کا مارا ہے
نہ اُس میں ہے کوئی خوبی کہ جس پہ شیدا ہو
وہ دلربا جو دمکتا ہوا ستارہ ہے
قرار لوٹنے والے ذرا خیال تو کر
نہ تاب غم کی دلِ مبتلا کو یارا ہے
غریقِ بحرِ محبت ہی ہو نہ جاؤں کہیں
نظر سے دور بہت دور اب کنارہ ہے
More Love / Romantic Poetry






