کل شام تو جب مجھ سے ملا
Poet: nahid By: nahid alam, karachiکل شام تو جب مجھ سے ملا
انچاہے اشکوں کے پردے سے
یہ تیرا چاند چہرا
کچھ ایسے دھندلایا جیسے
صحرا کی چاندنی راتوں میں
اڑتی ریت کے پیچھے
چودھویں کا ہو چاند جیسے
تیرے استقبال کو اک پھیکی سی مسکان
میسر آئی مجھے
جیسے خزاں کے آخری پھول نے
بہار کو خوش آمدید کہا ہو
اور خود
خاک بسر ہو گیا ہو
More Love / Romantic Poetry






