کل رات ہم نے ایک خواب دیکھا

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

کل رات ہم نےایک خواب دیکھا
اس میں آپ کا چہرہ جناب دیکھا

اس کےسامنےسب ماند لگتا ہے
ہم نے ایسا ایک مہتاب دیکھا

جس نےمعشوق کہ ناز اٹھائے
دنیا میں وہی بندہ کامیاب دیکھا

آپ پہ جو ہم مرے مٹے ہیں
نہ جانےکیاآپ میں جناب دیکھا

حضور سےمحبت کرنےکےبعد
اپنی زندگی میں انقلاب دیکھا

Rate it:
Views: 1213
22 Nov, 2012