کسی کی تلاش میں خود کو گنوا دیا
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamکسی کی تلاش میں خود کو گنوا دیا
وہ نہ ملا جس کی خاطرسب بھلادیا
خوشبو بن کر اس کی یاد جو آئی
میرے گھر کہ درو بام کو مہکادیا
آج بادصبا نے اس کا ذکر چھیڑ کر
میرے دل کا ہر گوشہ زخما دیا
اس کے پیار نے میرا تاریک جیوں
محبت کی روشنی سےچمکادیا
وہ حسن کا کیوں نہ غرور کرے
میرے سخن نےاسےحسیں بنادیا
More Love / Romantic Poetry






