کسی کودوستوں میں نہ شمار کرنا
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamکسی کو دوستوں میں نہ شمار کرنا
اپنےسوا کسی اور پہ نہ اعتبار کرنا
سنا ہےحسیں بڑے بےوفا ہوتے ہیں
بھول کر بھی نہ تم ان سےپیار کرنا
نہ تم قیس ہو نہ وہ تمہاری لیلیٰ
دیوانگی میں دامن نہ تار تار کرنا
اچھے لوگوں کہ نقش قدم پہ چلنا
گمراہ لوگوں کی راہ نہ اختیار کرنا
کئی بارزندگی وبال بن جاتی ہے
تم سوچ سمجھ کر آنکھیں چار کرنا
More Love / Romantic Poetry






