Add Poetry

کسک ساتھ تو ہوگی

Poet: شاہد خاکی مکرانوی By: شاہد خاکی مکرانوی, Makrana

بیتے ہوئے لمحوں کی کسک ساتھ تو ہوگی
بچھڑے ہیں سو ملنے کی للک ساتھ تو ہوگی

مسرور گزاریں گے شبِ ہجر اسی پر
محبوب کی سانسوں کی مہک ساتھ تو ہوگی

ہے بیر اگر نام سے دشنام پکارے
الفاظ میں لہجے کی لچک ساتھ تو ہو گی

اقرار کہ انکار کریں یہ آپ کی مرضی
اظہار کے شعلوں کی لپک ساتھ تو ہوگی

وہ گیت، بے سنگیت سناتے ہیں، سنائیں
پازیب کی جھنکار، دھنک ساتھ تو ہوگی

رک جائے مری سانس تو پھر ہو گا سو ہو گا
وہ جان میری سانس تلک ساتھ تو ہوگی

موسی کو کہاں فکر جلے طور کی چوٹی
ہے شوق کہ جلوے کی جھلک ساتھ تو ہوگی

نظروں سے نظر گر نہ ملائیں تو گلہ کیا
ہے پیار نیا تھوڑی جھجک ساتھ تو ہوگی

بے لطف سمجھ کر نہ مسل دینا یہ غنچے
ان ننھے شگوفوں میں چٹک ساتھ تو ہوگی

چہرے پہ ہنسی دیکھ کے دھوکے میں نہ آنا
ان قہقہوں میں دیکھ سسک ساتھ تو ہوگی

یہ سوچ کے ترشی سے مری صرفِ نظر کر
خاکی ہے بدن تھوڑی کھنک ساتھ تو ہوگی
 

Rate it:
Views: 196
05 May, 2023
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets