کس کس طرح سے مجهے مٹا رہا ہے
Poet: عروج فاطمہ- لکی By: عروج فاطمہ - لکی , K.S.Aہر لمحہ مجھے وہ ستا رہا ہے
کس کس طرح سے مجهے مٹا رہا ہے
بند کر لوں آنکھیں اپنی تو بےشک چلا جائے
پر ساتھ رہ کر کیوں دور جا رہا ہے
موبائل میں اس کی تصویر کو دیکھتے رہنا
جیسے چاند دور سے شرما رہا ہے
ہاتھوں میں ہاتھ ہوں آئے وہ رات بهی
پر ابهی تو دل خون کے آنسو بہا رہا ہے
میں نا کہتی تهی بے درد ہے دنیا
کوئی مجه سے یوں ہی روٹه کر جا رہا ہے
بڑے دنوں بعد اسے آج خط لکها
درد دل سے نکل کر کاغذ پر چها رہا ہے
More Sad Poetry






