کتنے ویران ہو گۓ ہیں گھر۔۔۔۔۔۔۔
Poet: zeest.sun By: zeest.sun, u a eآگ جب سے لگی نشیمن کو
کتنے ویران ہو گۓ ہیں گھر
ہاتھ شل ہو گۓ ہیں لوگوں کے
اپنے پیاروں کے لاشے ڈھو ڈھو کر
موت سے کب فرار حاصل ہے
بند ہیں زندگی کے سارے در
صف ماتم بچھی ہے گھر گھر میں
آج ہر آنکھ ہو رہی ہے تر
موت کو موت ہی نہیں آتی
ڈونڈھ لیتی ہے روز کتنے گھر
More Love / Romantic Poetry






