کتاب زیست کی تفسیر کر رہا ہوں

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

کتاب زیست کی تفسیرکر رہا ہوں
زندگی کیسےبیتی تحریر کر رہا ہوں

جو ہم دونوں نےملن کہ خواب دیکھے
بیان ان سب کی تعبیر کر رہا ہوں

پہلےبات کو تولتا ہوں پھرسچ بولتا ہوں
یہ نہ سمجھیں سیاسی تقریر کررہا ہوں

اس کہ دل میں محبت جگانےکی خاطر
بڑے پیار سے اسے دامنگیرکر رہا ہوں

میرے مولا کا مجھ پہ بڑا احسان ہے
میں جو شاعری بےنظیرکر رہا ہوں

Rate it:
Views: 572
02 Apr, 2014