کبھی طوفاں کے آنے سے۔۔۔

Poet: حوریہ احمد By: Huriya Ahmed, Karachi

کبھی طوفاں کے آنے سے
کبھی موجوں کی تیزی سے
سفینے ڈوب جائیں تو
ابھرنے کا یقیں رکھنا
زرا سا حوصلہ رکھنا

کبھی موسم کی سختی سے
گھٹائیں بڑھ بھی جائیں تو
اندھیرا کتنا گہرا ہو
اجالوں کا یقیں رکھنا
زرا سا حوصلہ رکھنا

کبھی پتوں کے جھڑنے سے
خزاں کی رت چھا جائے
بہاروں نے تو آنا ہے
بہاروں کا یقیں رکھنا
زرا سا حوصلہ رکھنا

Rate it:
Views: 682
05 May, 2022
More Life Poetry