کبھی دو تو کبھی چار کرتا ھوں

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

کبھی دو تو کبھی چار کرتا ہوں
ًمیں محبت بھری غزلیں تیارکرتاہوں

بھری دنیا میں میرا کوئی دوست نہیں
اسی لیے ہر کسی سے پیار کرتا ہوں

جو یار مجھ سے بچھڑ گیا ہے
میں اسے یاد شام وسحرکرتاہوں

پیار میں کئی باردھوکےکھائےہیں
پھر وہی خطا باربار کرتا ہوں

کون جانے وہ کس حال میں ہوگا
جس کی خاطر آنکھیں اشکبارکرتاہوں

Rate it:
Views: 488
26 Nov, 2015