ڈاکٹر کی داستانِ محبت
Poet: By: Kashif Imran, Mianwaliدل بہلا کے نہ محبت کو پامال کریں
سیرپ کو اچھی طرح ہلا کے استعمال کریں
دل مرا ٹوٹ گیا ، اٹھی جب اس کی ڈولی
صبح دوپہر شام بس ایک ایک ہی گولی
لوٹ آؤ کہ محبت کا سرور چکھیں
تمام دوائیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں
تم سے ملنے کی کیا اب جستجو کریں
طبیعت زیادہ خراب ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں
دل مرا عشق کرنے پر رضا مند رہے گا
جمعہ کے دن کلینک بند رہے گا
ایک ڈاکٹر کی اپنی محبوبہ کی یاد میں لکھی گئی ایک غزل پڑھی اچھی لگی سوچا کیوں نہ اسے ہماری ویب کے قارئین سے شیئر کر لوں امید ہے اچھی لگے گی۔ شاعر کا نام معلوم نہیں
More Funny Poetry







