چلو کہ ہم کسی رستے سے خارچن لائیں

Poet: Naghma Habib By: Naghma Habib, Peshawar

چلو کہ ہم کسی رستے سے خارچن لائیں
کہیں تو پھول کھلیں گے ،گل بہار چن لائیں

کہیں تو بر سے گی برسات سات ر نگوں کی
تو کیوں نہ ڈھونڈ کے رنگین گل و گلزار چن لائیں

ذرا سی مانگ لیں طیورِ خوش نوائوں سے
خوشی سی جھومتی ہوئی ، کوئی چہکار چن لائیں

خزاں زدہ ہیں سبھی گل سبھی شجر اپنے
کڑی ہے دھوپ ،شاخِ سایہ دار چن لائیں

وہ اپنا نغمہئ جاں ہم جو کھوکے بیٹھے ہیں
اسے تلاش کریں تار تار چن لائیں
 

Rate it:
Views: 628
07 Mar, 2012