چراغ گھر میں جلا نہیں ہے
Poet: عنبرین حسیب عنبر By: Qaiser, Lahore
چراغ گھر میں جلا نہیں ہے
یہ رات کا مسئلہ نہیں ہے
یہ رات تم سے نہیں کٹے گی
یہ ہجر ہے رت جگا نہیں ہے
دلیل منطق نہیں چلے گی
یہ عشق ہے فلسفہ نہیں ہے
یہ عشق ہے بندگی سمجھ مت
تو آدمی ہے خدا نہیں ہے
ہے رنج کیوں حال دل پہ آخر
یہ قصہ تو نے سنا نہیں ہے
خود اپنے دشمن ہیں لوگ سارے
نہیں کوئی دوسرا نہیں ہے
ہوا سے لو تھرتھرا گئی تھی
چراغ لیکن بجھا نہیں ہے
More Ambreen Haseeb Amber Poetry






