چاندنی رات ہو
Poet: شفق By: Shafaq, Lahoreچاندنی رات ہو تیری بانہوں کا لحاف ہو
میں دیکھو تجھے اور تیری مجھ پر نگاہ ہو
خاموش نگاہیں بیان کریں سب
جو بھی تیرے میرے دل میں بات ہو
کر دے تو بھی سب عیاں مجھ پر
میں بھی تجھ پر سب ظاہر کر دوں
نہ ہو کوئ پردہ بیچ میں
نہ ہی کوئ راز ہو
تیری بانہوں میں آکر میں سب بھول جاؤں
تجھے بھی میرے سوا نہ کچھ یاد ہو
ایسا ممکن ہے کیا
دنیا سے الگ ایک جہان ہو
جہاں بس میں اور تو آباد ہو
نہ کوئ فکر نہ کوئی خیال ہو
بس میں تیرے پاس ہوں اور تو میرے پاس ہو
More Love / Romantic Poetry






