چاند کے ساتھ

Poet: شاکرہ نندنی By: Shakira Nandini, Oporto

چاند جب زمین پر اُتر آتا ہے
تب کون اُس وقت سنبھل پاتا ہے
دیکھتے ہیں چاند کو پیار سے
پیار سے پیار بڑھتا چلا جاتا ہے
چاند کی چاندنی کرتی ہے دل کو روشن
اِک اندھیرا روح میں اترتا چلا جاتا ہے
چاند کہاں زمین پر ٹِک پاتا ہے
کچھ پَلوں میں، بادلوں میں چلا جاتا ہے
رہ جاتی ہیں کچھ یادیں، کچھ پَل
ہم نے گزارے تھے چاند کے ساتھ کَل

Rate it:
Views: 600
09 Nov, 2017
More Love / Romantic Poetry