پیسہ دہقاں کمانا نہیں جانتے

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

اپنی اوسط بڑھانا نہیں جانتے
پیسہ دہقاں کمانا نہیں جانتے

روزی ہوتی میسر زمیں سے نہیں
کھیت میں ہل چلانا نہیں جانتے

وقت پر کھاد پانی وہ دیتے نہیں
فصل اپنی بچانا نہیں جانتے

کرتے محنت نہیں ہوتا نقصان ہے
وہ تو خوشحالی لانا نہیں جانتے

بیج شہزاد اچھے لگاتے نہیں
اپنی غربت مکانا نہیں جانتے

Rate it:
Views: 263
07 Jan, 2023