پہلے سے اطوار اس زمانے کے نہیں ہیں
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiپہلے سے اطوار اس زمانے کے نہیں ہیں
لوگ وہی ہیں پر کردار فسانے کے نہیں ہیں
چاہتا ہے دشمن مٹ جائیں ہستی سے ہم
ہم لوگ خود بھی گھر بچانے کے نہیں ہیں
جو چاہتا ہے کھیلتا ہے ہمارے مقدر سے
ہیں تماشائ آگ بجھانے کے نہیں ہیں
کھڑے ہیں ایک دوسرے کے مد مقابل
گریباں ہاتھ میں ہے بات مٹانے کے نہیں ہیں
More Life Poetry






