پھولوں سے مہکتی فضائیں تلاش کرتے ہیں

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

ظلم و ستم کرکے دعائیں تلاش کرتے ہیں
دھوپ میں بھی چھائیں تلاش کرتے ہیں

جفا پر جفا دوسروں سے کئے جاتے ہیں
اور اپنے لئے وفائیں تلاش کرتے ہیں

اپنے گریباں میں کوئی جھانکتا نہیں ہے
دوسروں میں خطائیں تلاش کرتے ہیں

دوسروں کی زندگی میں بچھا کر کانٹے
پھولوں سے مہکتی فضائیں تلاش کرتے ہیں

خود کو مبرا سمجھتے ہیں ہر اک خطا سے مگر
دوسروں کے لئے سزائیں تلاش کرتے ہیں

عذاب بنا کر اوروں کی زندگیوں کو کاشف
اپنے لئے ٹھنڈی ہوائیں تلاش کرتے ہیں

Rate it:
Views: 420
16 Nov, 2016
More Life Poetry