پھول رکھے ہیں آستینوں میں
Poet: attia khan mughal By: attia khan mughal, sargodhaانکے خنجر کا دم یلٹنے کو
پھول رکھے ہیں آستینوں میں
اسکی رحمت کی بارشیں وہ پڑ یں
کہ گڑھے پڑ گیے زمینوں میں
انکی آنکھوں سے ٹپکے خاک ہوے
آ نسو اپنے ہیں آبگینوں میں
یار کے شہر سے خدا نکلا
لوگ پھرتے رہے مدینوں میں
جنکو لہریں کنارہ دیتی ہیں
ہم ہیں ملاح ان سفینوں میں
جن پہ محبوب کی ہے نظر کرم
نام اپنا ہے ان حسینوں میں
خستہ حالی پہ فیض کی نہ جا
زکر ابتک ہے شہ نشینوں میں
More Love / Romantic Poetry






