پردہ دل پہ جھلملاتا ہے
Poet: خلیلی قاسمی By: خلیلی قاسمی, Deobandپردہ دل پہ جھلملاتا ہے
دھندلا سا چہرہ یاد آتا ہے
یاس کی تیرگی میں ہر جانب
چاند سا مکھڑا مسکراتا ہے
وہ ہی جینے کا اک سہارا ہے
ورنہ دل ہے کہ اوب جاتا ہے
عشق کی نبض جب پھڑکتی ہے
قلب کا ساز گنگناتا ہے
اس کی یادوں کی شبنمی پاکر
غنچہٴ شوق کھلکھلاتا ہے
شعر گوئی نہیں مری عادت
جذبہٴ عشق کہلواتا ہے
بے خودی میں انھیں بلاتا ہوں
جب قدم میرا لڑکھڑاتا ہے
دل بھی نازک مزاج ہے بے حد
ہلکی ٹھوکر سے ٹوٹ جاتا ہے
پیار کے خستہ جاں مزاروں پر
آنسوٴوں کے دیے جلاتا ہے
کوئی تحفہ نہیں ہے دینے کو
پھول کے بدلے غم چڑھاتا ہے
دیکھتے ہی کوئی حسیں منظر
یاد ماضی کو گدگداتا ہے
کتنا نادان ہے خلیلی بھی
کیسے کیسے وہ گل کھلاتا ہے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad
اشک نا بہا چلو ہم تم کو اپنی جان مان لیتے ہیں
تمہیں ہم سے ہے بےزاری، مان لیتے ہیں
ہماری جان لینے والو! اتنا جان رکھو
ہم اپنی جان بھی تم پر ہی وار دیتے ہیں
وقتِ مرگ میرے جنازے پہ آ کے دیکھو
جو روتے ہیں، انھیں ہم اب حساب دیتے ہیں
مری تربت پہ اتنے اشک نہ بہا پروین
ہمیں کافور کے غسل کا حکم دیتے ہیں
تمہیں ہم سے ہے بےزاری، مان لیتے ہیں
ہماری جان لینے والو! اتنا جان رکھو
ہم اپنی جان بھی تم پر ہی وار دیتے ہیں
وقتِ مرگ میرے جنازے پہ آ کے دیکھو
جو روتے ہیں، انھیں ہم اب حساب دیتے ہیں
مری تربت پہ اتنے اشک نہ بہا پروین
ہمیں کافور کے غسل کا حکم دیتے ہیں
Muhammad qasim saleem
جان ہے کہ جائے جا رہی ہے یونہی تمھیں ہو پرواہ تمھاری محبت میں اپنی ہستی مٹا رہا ہے کوئی
تم سے کن حالات میں کیسے محبت سے وفا نبھا رہا ہے کوئی
ہو گی قدر تمھیں اس وقت جب پتہ چلے گا ہماری چاہت کا
دیکھو ادھر اک نظر کس قدر پیار سے تم کو منا رہا ہے کوئ
جان ہے کہ جا ئے جا رہی ہے یونہی .
تمھاری بے رخی پہ دور جا رہا ہے کوئی .
کس قدر مشکل میں ہے جاں بینا تم ہی نہ جانو
بن کہے پیار سے پیار تم سے نبھارہا ہے کوئی

Bina