پر حقیقت میں کہانی اور ہے
Poet: FAHEEM UR REHMAN FAHMI By: FAHEEM UR REHMAN , Karachiلب پہ ان کے گلفشانی اور ہے
پر حقیقت میں کہانی اور ہے
کہہ رہے ہیں وہ نظر سے اور کچھ
دل میں ان کے لن رانی اور ہے
موت آئے تو ہو یہ قصہ تمام
اس کے آگے اک کہانی اور ہے
میرے چہرے پر ہنسی اپنی جگہ
زخمِ دل کی ترجمانی اور ہے
زندگی ہے چار دن کی زندگی
بعد میں اک زندگانی اور ہے
More Life Poetry






