Add Poetry

پاک فوج کے یہ جو جوان ہیں

Poet: کاشف عمران By: کاشف عمران, Mianwali

پاک فوج کے یہ جو جوان ہیں
رکھتے اپنے رب پہ ایمان ہیں
کرتے ہیں وطن سے پیار اس قدر
دے دیتے اسی کی خاطر اپنی جان ہیں
پاک فوج زندہ باد، پاک فوج زندہ باد
پاک فوج زندہ باد، پاک فوج زندہ باد
دیس کی خاطر جیتے ہیں یہ
اس کی خاطر مرتے ہیں یہ
دن ہو یا رات ہو اندھیری
سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں یہ
دھرتی پہ اپنا سب کچھ
کر دیتے یہ قربان ہیں
پاک فوج کے یہ جو جوان ہیں
پاک فوج کے یہ جو جوان ہیں
جھپٹتے ہیں یہ
پلٹے ہیں یہ
وطن کی خاطر لڑتے ہیں یہ
شوق شہادت کا لے کر
ہر میداں میں اترتے ہیں یہ
آبرو ہیں یہ اپنی قوم کی
وطن کی آن ہیں شان ہیں
پاک فوج کے یہ جو جوان ہیں
پاک فوج کے یہ جو جوان ہیں
شاہیں ہیں فضاؤں کے محافظ
سمندروں کی نیوی پاسبان ہے
آرمی کرتی ہے سرحدوں کی حفاظت
اور ان سب پر اللہ مہربان ہے
شجاعت کی یہ ہیں علامت
ہمتوں کے یہ نشان ہیں
پاک فوج کے یہ جو جوان ہیں
پاک فوج کے یہ جو جوان ہیں

Rate it:
Views: 1
06 May, 2025
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets