پاک دامن

Poet: اریبہ خان By: Areeba Khan, Karachi

وہ تڑپتی بلبلاتی گواہیاں دیتی رہی
حوؔا کی بیٹی مگر پھر پاک دامن نہ رہی

محبت میں کر بیٹھی وہ کئی گناہ
پاک نکاح میں آکر بھی وہ بے گناہ نہ ہوئی

سزا دیتا رہا ہے اُسکا شوہر اُسے دن بہ دن
اور وہ تڑپتی بلبلاتی گواہیاں دیتی رہی

محبت کے نام پر اُسکے وجود سے کھیلے تھے وہ لوگ
حوؔا کی بیٹی مگر پھر پاک دامن نہ رہی

Rate it:
Views: 449
09 Sep, 2020
More Life Poetry