Add Poetry

پاپا کے لاڈلی

Poet: ابّو من By: ابّو من, islamabad

وہ دن جب
ربّ کی رحمت
برسی میرے گھر
میں خوش تھا کس کدھر
یوں لگا جیسے نزول ہوا ہے
من و سلویٰ کا
میرے در پر

ہاں وہ تھی !
اک ننھی پریا
جوجنت سے آئی تھی
میرا دل لبھانے
پیارے پیارے گیت سنانے

وہ ننھی پریا جس سے
گھر کا سکوں رہا
وہ آنکھوں کی ٹھنڈک بنی رہی
پاپا کے لاڈلی بنی رہی
ماں کی چہیتی کہلاتی رہی
گھر کے ایک کونے میں
گڈا گڑیا کھیلتی رہی
چھوٹے چھوٹے پلاسٹک کے
برتنوں میں پکاتی رہی
گھر کے صحن میں لٹکتے
رسی کے جھولے لیتی رہی
کبھی وہ کبھی یہ فرمائشیں کرتی رہی
پوری فرمائش پر
پاپا کو پیار کرتی رہی

وہ ننھی پریا
جو گھر کی
بوسیدہ دیواروں کو
دوام بخشنے آے تھی
بےرنگ چمن کو
رنگین کرنے آے تھی
چمن میں عندلیب کی
سہیلی بننے آے تھی

وہ ننھی پریا
اب وقت رخصتی پر ہے
اپنے گھر چلنے کو ہے
دنیا کی ریت پر ہے
الله کے حکم پر ہے

وہ ننھی پریا
میری من و سلویٰ
الله تجھے خوشی دوام بخشے
اپنی رحمتیں سدا بخشے
اب نۓ رشتوں خیال رکھنا
پاپا کا مان رکھنا

Rate it:
Views: 510
11 Feb, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets