Add Poetry

ٹوٹا شجر ڈھونڈتا ہو سہارے جیسے

Poet: Ishfaq By: Muhammad Ishfaq, Sangla Hill

آنکھیں خنجر ہونٹ انگارے جیسے
قتل ہوتے ہیں کئی ہمارے جیسے

حسن تو بہت ہے پر کہیں نہیں
قاتل ادائیں اور انداز تمہارے جیسے

اتنے زخم لگائے دل پر تو نے
کہ بام فلک پر تارے جیسے

تنہا شخص کی زندگی کیا معنی
ٹوٹا شجر ڈھونڈتا ہو سہارے جیسے

تیری حیا اور حسن میں تعلق ہے یہ
کہ چاند فلک کو سنوارے جیسے

تم میرے پاس ہوتے ہو تو لگتا ہے یوں
میرے اختیار میں ہوں موسم سارے جیسے

Rate it:
Views: 563
22 Jun, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets