وہی چمن تھا وہ تھی
ہوا میں خوشبو کے سلسلے تھے
روش روش پھول کھل چکے تھے
اَسی طرح سے وہ پیڑ سارے
ہرے بھرے تھے
کہ جن کی شاخوں سے
چاندنی چھن کے آ رہی تھی
چمن میں جادو جگا رہی تھی
وہ گوشہ
جس سے ہماری یادیں جڑی ہوئی تھیں
وہیں تھا اب بھی
دو ہمسفر آج بھی وہیں تھے
وہ ہم نہیں تھے!