وہ مجھ سےصبح وشام پوچھتےہیں
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamوہ مجھ سے صبح وشام پوچھتے ہیں
چاند ستارے تیرا نام پوچھتے ہیں
پہلے کانوں میں سرگوشی کرتےتھے
اب یہی بات وہ سرعام پوچھتے ہیں
اب تک یہ بات چاندستارےپوچھتےتھے
آج کل شہر کےلوگ سارےپوچھتےہیں
انہیں میرےدل کی قیمت کا اندازہ نہیں
جو میرے انمول دل کہ دام پوچھتےہیں
وہ اپنے دل میں جھانک کردیکھتےنہیں
رقیبوں سے اصغر کانام پوچھتےہیں
More Love / Romantic Poetry






