وہ مجھ سے دور ہو کے خوش ہے تو رہنے دو

Poet: فہیم شاعر By: Faheem Shayer, Karachi

وہ مجھ سے دور ہو کے خوش ہے تو رہنے دو
درد ء دل سے وہ انجان ہے تو رہنے دو

میں غیروں سے پتہ پوچھتا ہوں جس کا
وہ اپنوں میں مدہوش ہے تو رہنے دو

میں تنہائیوں کا مسافر ہوں تو کیا ہوا
وہ محفل کی شماء ہے تو رہنے دو

جاگ جاگ کر جس کے لئے غزلیں لکھتا ہوں
اگر وہ دل نادان ہے تو رہنے دو

جس دل میں خوابوں کا محل ہوا کرتا تھا
آج وہ ریگستان ہے تو رہنے دو

بس اک آرزو تھی کے وہ بھی ہم سے وفا کرتی فہیم
اگر وہ بےوفا ہے تو رہنے دو

Rate it:
Views: 1063
17 Dec, 2016