وہ ماھتاب جیسا تھا
Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobar KSAنظر کے سامنے جو چہرہ تھا خواب جیسا تھا
وہ کیسے مجھ میں سماتا جو سراب جیسا تھا
میرا وہ راتوں کی تنہائیوں میں یوں بکھر جانا
میرے بدن کو جو جلاتا تھا وہ آگ جیسا تھا
لفظ ھونٹوں پے یوں مچلتے راگنی کی طرح
اور وہ کھنکھتا لہجہ اس کا رباب جیسا تھا
تھی روشنی جس سے میرے شہر کی گلیوں میں
وہ چہرہ مثل سخن ماھتاب جیسا تھا
More Love / Romantic Poetry






