وہ سدا مسکراتی رہے
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMجس کی ہر ادا سب سے پیاری ہے
اس سے بات کرنے کی آرزو ہماری ہے
وہ سدا اسی طرح مسکراتی رہے
اس کے لیے یہی دعا ہماری ہے
ہم ہر کسی سے مسکرا کے ملتے ہیں
سدا خوش رہنا عادت ہماری ہے
وہ اس جہاں کی مخلوق ہو نہیں سکتی
لگتا ہے خدا نے حور آسمان سے اتاری ہے
تیرے ہجر میں میرا جو سمے بیتا
لگتا ہے کانٹوں پہ اک عمر گزاری ہے
حسن پہ اتنا غرور اچھا نہیں ہوتا
یہ تو وہ شے ہے جو ادھاری ہے
میں تو کب کا حوصلہ ہار چکا تھا
تیرے پیار نے اصغر کی زندگی سنواری ہے
More Love / Romantic Poetry







