وہ زخم بھی دیتی ہے دوا بھی دیتی ہے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamوہ زخم بھی دیتی ہے دوا بھی دیتی ہے
درد ہجر دے کر وصل کی دعا بھی دیتی ہے
بہت ہنساتی ہے اپنی میٹھی باتوں سے
پھرڈانت کرپیارسےتڑی لگا بھی دیتی ہے
میں جب اس کی یاد میں کھویا ہوتا ہوں
اچانک فون کر کےچونکابھی دیتی ہے
اکیلے میں تو بڑے عہدو پیماں کرتی ہے
دنیا کہ سامنےمجھےبھلابھی دیتی ہے
اس کی جدائی میں جب اداس ہوتاہوں
میراکوئی شعر سناکرہنسابھی دیتی ہے
More Love / Romantic Poetry








