وہ جس کے عشق نے سب سے جدا رکھا ہے مجھے

Poet: syed aqeel shah By: syed aqeel shah (urdu poetry ghazal), sargodha

وہ جس کے عشق نے سب سے جدا رکھا ہے مجھے
اُسی ہی شخص نے اکثر خفا رکھا ہے مجھے

زمانے تُو نے تو سانسیں ہی چھین لی تھیں مری
یہ تو خدا ہے کہ جس نے بچا رکھا ہے مجھے

خطِ بقا پہ کوئی نقش تو ابھرنے دے
یہ کیا زمانے سے تُو نے مٹا رکھا ہے مجھے

ضرورتوں کی زمیں پر تمہارے دنیا نے
غموں کی بھیڑ میں اب تک کھڑا رکھا ہے مجھے

اِسی لئے تو کسی کی طرف جھکا میں نہیں
مرے ہی یاروں نے اتنا بُرا رکھا ہے مجھے

میں ابنِ حوا کی دنیا کا اک بشر ہوں عقیل
خدا نے خوف کے گھر میں بسا رکھا ہے مجھ

Rate it:
Views: 578
11 Aug, 2013
More Life Poetry