وقت کی ایک ڈھال ہیں وہ لوگ
Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UKوقت کی ایک ڈھال ہیں وہ لوگ
جو وفا کی مثال ہیں، وہ لوگ
ہم جنھیں جان ہی نہیں سکتے
ایک الجھا سوال ہیں وہ لوگ
کل جنھیں اختلاف تھا مجھ سے
اب مرے ہم خیال ہیں وہ لوگ
جن سے قائم ہے عظمتِ آدم
ایک زندہ مثال ہیں وہ لوگ
حسنِ سیرت سے جو ہیں مالامال
کس قدر با کمال ہیں وہ لوگ
جو خودی کا بھی کر چکے سودا
آج رو بہ ذوال ہیں وہ لوگ
بوجھ اپنا جو نہ اٹھا پائیں
اس زمیں پر وبال ہیں وہ لوگ
جن میں انسانیت رہی عذراؔ
باعثِ صد کمال ہیں وہ لوگ
More Life Poetry







