وحشت دل
Poet: Bakhtiar Nasir By: Bakhtiar Nasir, Lahoreوحشت دل اب ٹہر جا
مجھے نہ خاک میں ملا
الفت کے سرابوں کی
داستاں نہ بار بار سنا
راہیں جو ہم وار تھیں
کام وہ مشکل کر دیا
تو نے ہر بار ہی مجھے
ناکامیوں کا دیا پتا
زیست کی اس شاخ پر
گل آرزو نہ کھل سکا
روح میں درازیں پڑیں
جسم اور بھی منحنی ہوا
ناصر کا پیچھا چھوڑ دے
اسے نہ اور تو ستا
More Love / Romantic Poetry






