نیند سے بھرپور آنکھیں
Poet: UA By: UA, Lahoreنیند سے بھرپور آنکھیں
وہ دیکھو مخمور آنکھیں
بے نیاز ہوتی ہیں
کِس قدر مغرور آنکھیں
اشکبار ہو جاتی ہیں
کِسلئے مسرور آنکھیں
کب تک آنسو روئیں گی
آخر بے قصور آنکھیں
کِھل اٹھیں گی ایک دِن
دیکھنا رنجور آنکھیں
نیند سے بھرپور آنکھیں
وہ دیکھو مخمور آنکھیں
More Love / Romantic Poetry






