نہیں ہے سکون بڑی عجیب حالت ہے
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiنہیں ہے سکون بڑی عجیب حالت ہے
یہ گھر میں رہتی کیسی مسافرت ہے
ہر طرف اس کا چہرہ دیکھائی دیتا ہے
کلی کو اس سے یہ کیسی مناسبت ہے
وہ اپنا ہے تو اس سے کوئی گلہ نہیں
وہ کج ادا ہے تو یہ کیسی منافرت ہے
اسے ہم نے چاہا تھا اپنا سمجھ کر
پھر ہم سے یہ کیسی مخالفت ہے
مسافر ہو تو چلے جاتے جلدی سے
آ گئے ہو تو اب یہ کیسی مراجعت ہے
ہمیں چھوڑو تم ہی تھوڑا خیال کر لو
اپنے ہی لہو سے یہ کیسی مبارزت ہے
More Life Poetry






