نہ چاہتے ہوئے
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMنہ چاہتے ہوئے بھی پیار تجھے کیے جارہا ہوں میں
تیری یادوں کے سہارے جیے جا رہا ہوں میں
زندگی بھر جو زخم دیے تیری چاہت نے جاناں
اب رات دن انہیں سیے جارہا ہوں میں
تیری یاد میں بہتے ہیں جو آنکھوں سےآنسو
انہیں دوا سمجھ کر پیے جا رہا ہوں میں
تجھے بھولنے کی قسم کھائی تھی کبھی
اس کے برعکس تجھے یاد کیے جارہا ہوں میں
اصغر کا دل توڑنے والی تو سدا خوش رہے
دل کی گہرائیوں سے دعائیں دیے جارہا ہوں میں
More Love / Romantic Poetry







