نگاہوں سے پیالے مے کے
Poet: Shama By: Shama Chaudhry, wales ukنگاہوں سے پیالے مے کے جانے کب چھلک جائیں
شرابی رنگ چھلکے تو کہیں نہ بہک جائیں
بہت روکا ہوا ہے ہم نے جذبوں کے تلاطم کو
نگاہوں میں چھپائے بھی ہیں مستی کے عالم کو
دبی سی آگ سینے میں لیے پھرتے ہیں گلشن میں
میسر ہی نہیں یہ آگ پھولوں کو یا شبنم کو
تمہارے روئے تاباں سے نظارے بھی دہک جائیں
شرابی رنگ چھلکے تو کہیں نہ بہک جائیں
شفق نے آج لالی بھی چرالی ہے تیرے لب سے
فضا مدہوش ہے محوِ خراماں تم ہوئے جب سے
ہمارے ہم سفر بن کر چلو راہِ محبت میں
تجھے دل میں سما لیں گے چرالیں گے نظر سب سے
بکیھرو ریشمی زلفیں دل و جاں بھی مہک جائیں
شرابی رنگ چھلکے تو کہیں نہ بہک جائیں
More Love / Romantic Poetry






