Add Poetry

نعتِ رسول لکھتا ہوں الفت ہے آپ کی

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

نعتِ رسول لکھتا ہوں الفت سے آپ کی
عالم میں نغمگی ہے عقیدت سے آپ کی

آدم نے دیکھا نور نبی آسماں پہ جب
ہوئی دعا قبول ہے نسبت سے آپ کی

جنت میں جائے گا وہ یقیناً ہی دوستو
کرتا عمل ہے جو بھی سنت سے آپ کی

وہ خوش نصیب ہیں جو مدینے میں رہتے ہیں
آواز سنتے روز ہیں تربت سے آپ کی

دنیا میں رہنے کا ہمیں رستہ بتا دیا
"منزل ملی ہے ہم کو تو سیرت سے آپ کی"

قسمت سنور جائے گی اگر آئیں خواب میں
آئے گا لطف ہم کو زیارت سے آپ کی

نبوت کا سلسلہ ہو گیا ختم یا نبی
شہزاد پایا فیض ہے نبوت سے آپ کی

Rate it:
Views: 101
23 Feb, 2023
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets