نام لینے سے ترا مٹھاس آتی ہے زبان میں

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

نام لینے سے ترا مٹھاس آتی ہے زبان میں
ترے تصور سے بکھرتی ہے مہک ہر ارمان میں

تُو ملیگی یا نہیں یہ سوچونگا بعد میں
فلحال احساس ترا رہتا ہے دل و جان میں

ترے حسن کی جاناں کوئی اور مثال بھی
نہ ملیگی زمین پہ نہ ہی آسمان میں

جب بنایا ہو گا خدا نے تجھے اے جانم
حسن سارا رکھا ہو گا اپنے دھیان میں

میری تمناؤں کو گھر دو بے گھر ہیں
اک کونہ دو فقط دل کے مکان میں

میر و غالب ، داغ و مومن اگر ہوتے آج زندہ
ذکر وہ بھی ضرور کرتے ترا ہر دیوان میں

نہالؔ کی یہ ہے دیوانگی ترے واسطے جاناں
پھول نہیں ترا نام لکھ کر رکھا ہے گلدان میں

Rate it:
Views: 419
06 Apr, 2015