ناداں چکوری دل سے مجبور ہے

Poet: By: Peerzada Arshad Ali Kulzum, harrisburg pa usa

ناداں چکوری دل سے مجبور ہے
جانتی ہے یہ چاند دور ہے

چاہتی ہے تڑپ تڑپ کے جان دے دے
عشق کیا پس اس کا یہ قصور ہے

نہایت سخت ہے چمکتا ہوا پتھر
ظالم چاند بہت مغرور ہے

شیشے کی طرح چور چور ہوا
یہ قصہ دل مشہور ہے

جب سے دیکھا اس پرندے کا عشق یارو
اب تو قلزم کی آنکھوں میں بھی عجب سا سرور ہے

Rate it:
Views: 456
26 Sep, 2010