میں کلاس میں بیٹھی ہوئی لڑکی

Poet: منائل سلاوٹ By: منائل سلاوٹ, Karachi

میں کلاس میں بیٹھی لڑکی
لفظوں کو کانوں میں انڈیلتی
رنگ رنگ کے لفظوں کی سیر کرتی
جگہوں کے نقشے کھینچی
دوسروں کے چہروں کو تکتی
کچھ ہوش میں، کچھ نیم بے ہوشی میں بیٹھے ہوئے
کچھ خیالوں میں گم
کچھ سوالوں میں الجھے ہوئے
کچھ سمجھ میں آنے والی باتیں
کچھ باتوں سے الجھ جانے والی میں
میں کلاس میں بیٹھی ہوئی لڑکی

Rate it:
Views: 287
08 Dec, 2022
More Life Poetry