میں کسی کی یاد میں کھو کر لکھتا ہوں
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamمیں کسی کی یاد میں کھو کر لکھتا ہوں
قلم کو خون جگر میں بگھو کر لکھتا ہوں
کاغذ پہ کوئی اشک کہیں گرنےنہ پائے
آنکھوں سےآنسوؤں کو دھو کر لکھتاہوں
اشعار کی کڑیاں خود ملتی جاتی ہیں
جب انہیں غزل میں پرو کر لکھتا ہوں
مجھے جب بھی اس کا خیال آتا ہے
پھر بےساختہ رورو کر لکھتا ہوں
جو شخص کبھی میرا تھا ہی نہیں
میں اسی کا ہو کر لکھتا ہوں
More Love / Romantic Poetry








