میں تیری آنکھ سے فطرت کا ہر نظارہ دیکھوں
Poet: Touseef Ali Khan By: Touseef Ali Khan, Lahoreمیں تیری آنکھ سے فطرت کا ہر نظارہ دیکھوں
جی یہ کرتا ہے کہ جو دیکھا ہے دوبارہ دیکھوں
بے آسرا بے سرو ساماں ہوں اس بھرے جہاں میں
ہوں دن کبھی ایسے بھی کہ میں اپنا سہارا دیکھوں
بیچ بھنور میں نہ ڈوبتا ہوں نہ کنارا دکھتا ہے
گر اک بار یقیں دلا دے پھر میں بھی کنارا دیکھوں
تیرے حسن کو سنگھار کی ضرورت ہی کہاں ہے
پھر بھی جی یہ کرتا ہے تجھے اپنے ہاتھوں سنوارا دیکھوں
تو اپنے دیوانوں کی فہرست سے نہ نکال دے کہیں مجھے
چاند کے پہلوں میں اکثر میں خود کو ستارا دیکھوں
More Love / Romantic Poetry








