میں تیرا نام لکھتا ہوں اپنے نام سے پہلے۔۔

Poet: PAGAL POET ALI By: PAGAL POET, Karachi

عجب سی اُلجھن ہے
میں بھول جاتا ہوں
راستے اپنے ہی گھر کے
اکثر۔۔ چیزیں اِدھر اُدھر رکھ کر
میں بھول جاتا ہوں
مانوس چہرے بھی
مجھے یاد نہیں رہتے
لمحے رنج و الم کے
میں بھول جاتا ہوں
لیکن
میں کبھی نہیں بھولا
تیرے نام کو لکھنا
اپنے نام سے پہلے

Rate it:
Views: 1141
13 May, 2014