میں اپنی آنکھوں میں تجھ کو بسا کے دیکھوں گی

Poet: Sara Afzal By: Sara Afzal, Pakistan

میں اپنی آنکھوں میں تجھ کو بسا کے دیکھوں گی
بس ایک بار تو دل کو لگا کے دیکھوں گی

تو جب بھی آئے گا سب کام چھوڑ دوں گی صنم
تجھے میں چپکے سے چلمن ہٹا کے دیکھوں گی

میں تیری ہوں یہ بتانا بھی کیا ضروری ہے ؟
ہاں تجھکو پیار سے اپنا بنا کے دیکھوں گی

اثر ہوا نہ کبھی تجھ پہ میری باتوں کا
تو آج شعر ہی تجھکو سنا کے دیکھوں گی

تو خواب ہی میں مجھے تھوڑی دیر مل جائے
میں شام ہوتے ہی خود کو سلا کے دیکھوں گی

جو دھڑکنوں کی زباں بن گیا ہے اب سارہ
اسے تمام دیواریں گرا کے دیکھوں گی

Rate it:
Views: 1109
06 Aug, 2014